( وَأَنَّ اللّٰهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا)
تقدیر کے بنیادی 4 مراتب (چار درجے) کون سے ہیں؟
جواب: تقدیر پر ایمان 4 چیزوں پر ایمان کا نام ہے
علم
یقین کہ اللہ نے ہر چیز پہلے سے جان رکھی ہے—جو ہو چکا ہے اور جو ہونے والا ہے۔
دلیل:
( وَأَنَّ اللّٰهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا)
(الطلاق: 12)
کتابت (لکھا جانا)
ہر چیز لوحِ محفوظ میں پہلے سے لکھی ہوئی ہے۔
دلیل
"اللہ نے آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے پچاس ہزار سال پہلے تمام تقدیر لکھ دی۔"
— مسلم: 2653
مشیئت (اللہ کی چاہت)
جو کچھ ہوتا ہے اللہ کی مشیت اور فیصلہ سے ہوتا ہے۔
دلیل
( وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللّٰهُ )
(انسان: 30)
تخلیق (پیدا کرنا اور چلانا)
ہر عمل، حرکت، سکون—سب اللہ کی تخلیق ہے۔
دلیل
( وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ )
(الصافات: 96)
English